لکھا پڑھا بلوچستان ہی پاکستان کامستقبل ااور ترقی کی بنیاد ہے ،گورنر بلوچستان

حکومت کی کوشش ہے پورے بلوچستان میں جہاں ممکن ہو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنائیں ،طلبا و طالبات حصول علم پر توجہ دیں اساتذہ کرام انہیں علم کی نور سے منور کرنے میں اپنا کردار دیانتداری سے انجام دیں،امان اللهیاسین زئی

جمعہ 19 اپریل 2019 00:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ لکھا پڑھا بلوچستان ہی پاکستان کامستقبل ااور ترقی کی بنیاد ہے ،حکومت کی یہ کوشش ہے کہ پورے بلوچستان میں جہاں ممکن ہو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنائیں ،طلبا و طالبات حصول علم پر توجہ دیں اساتذہ کرام انہیں علم کی نور سے منور کرنے میں اپنا کردار دیانتداری سے انجام دیں ،لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے لئے سردار عطاء اللہ خان مینگل نے اپنی زرعی اراضیات سے سو ایکٹر عطیہ کر کے ا تعلیم دوستی کا ثبوت گیا ہے اوریک مثال قائم کر دی مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ وڈھ میں طالبات کی بھی ایک بڑی تعداد یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنس خضدار میں طلباء طالبات و اکیڈمک اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں گورنر بلوچستان نے خضدار میںبلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کا دورہ کیا کلاسوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ اسی کروڑ روپے کی لاگت سے تکمیل کے آخری مراحل میں منصوبوں کا بھی افتتاح کیا انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے انہیں بریفنگ دی بعد ازاں گورنر نے لسبیلہ یونیورسٹی خضدارا کیمپس میں کلاسوں کا معائینہ کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی کا مقام ہے کہ آج میں لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کا دورہ کر رہا ہوں اور اس سے بڑھ کر خوشی اس بات کی ہے کہ وڈھ کیمپس میں طالبات کی بھی ایک بڑ ی تعداد زیر تعلیم ہے جس ملک یا معاشرہ میں بچیوں کی تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے وہ معاشرہ با شعور ہونے کے ساتھ ترقی کے منازل جلدی طے کر جاتے ہیںبلوچستان کے عوام یا د رکھیں اگر آج بھی ہم بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دئینگے تو آنے والی نسل ہمیں طعنہ دے گی گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ حصول علم کے بغیر ہم کسی بھی قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں اس لئے نوجوانوں کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اپنی پوری توانائیاں حصول علم پر مرکوز رکھیں حکومت انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی یونیورسٹی کے جتنے مسائل ہیں میں ان سے اگاہ ہوں انہیں حل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے رکن صوبائی اسمبلی و بی این پی کے مرکزی رہنماء میر محمد اکبر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ سیاست دان سردار عطاء اللہ خان مینگل کی یہ دیرینہ خواہش تھی کہ وڈھ میں ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ قائم ہو اور اسی لئے انہوں نے بلا معاوضہ سو ایکڑ زرعی زمینیں یونیورسٹی کے لئے مفت فراہم کی ہے طلباء و طالبات کو مختلف مسائل درپیش ہے ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے حکومت ان ضروریات کو پوری کریں وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے بہتر انداز میں کام کریں وڈھ کیمپس ایک محدود مدت میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں امید ہے کہ بہت جلد ہائیر ایجوکیشن کمیشن وڈھ کیمپس کی بلڈنگ کا کام شروع کروادے گی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری ،کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر ،ڈی آئی جی پولیس آغا محمدیوسف ،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی،ایس ایس پی خضدار جاوید غرشین سمیت دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں گورنر بلوچستان نے یونیورسٹی کے آحاطہ میں زیتون کا پودا لگا کر شجر کاری کی دریں اثناء گورنر بلوچستان (ر) جسٹس امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ انجینئرنگ کا شعبہ دینا میں جدت لائی ہے اور یہ شعبہ دنیا میں جدید علم میں سب سے اعلیٰ ہے یہاں سے پیدا ہونے والے انجینئر ز ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرئینگے انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار ایک مثالی ادارہ ہے اور یہاں پی ایچ ڈی پروفیسران کی ایک بڑی تعداد موجود ہیں جو محنت کر کے اس ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں یونیورسٹی کے جو مسائل ہے ان کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے گورنر بلوچستان نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائینہ کیا

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں