خضدار میں موٹرسائیکل چوری کی ورداتوں میں اضافہ ، گزشتہ روز دو شہریوں کو ان کی سواریوں سے محروم کردیا گیا

اتوار 11 جون 2017 21:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) خضدار میں موٹرسائیکل چوری کی ورداتوں میں اضافہ ، گزشتہ روز دو شہریوں کو ان کی سواریوں سے محروم کردیا گیا اتوار کے روز چوروں نے جامعہ مسجد اشرفیہ سول کالونی میں نماز کے دوران درمحمد جاموٹ اور ٹیچنگ ہسپتال فیصل نامی شہری کی موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جب کہ خیراوہ میں شاہ محمد کو بھی ان کی موٹرسائیکل سے محروم کردیا گیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں