حکومت نے مختصر مدت کے دوران وہ کارنامہ سرانجام دیا جو ماضی میں صوبے میں حکومت کرنیوالوں نے چالیس سال میں سرانجام نہیں دیا ،عبدالرحیم زیارتوال

امن وامان اور خوشحالی کا سہراموجودہ صوبائی حکومت کو جاتا ہے ، یہاں لوگ جلسے نہیں کرسکتے تھے آج صوبے سے باہر جانیوالے یہاں واپس آچکے ہیں ، وزیر تعلیم بلوچستان

ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے مختصر مدت کے دوران وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے کہ ماضی میں صوبے میں حکومت کرنے والوں نے چالیس سال میں سرانجام نہیں دیا ، امن وامان اور خوشحالی کا سہراموجودہ صوبائی حکومت کو جاتا ہے ، یہاں لوگ جلسے نہیں کرسکتے تھے آج ہماری حکومت کی برکات ہیں کہ صوبے سے باہر جانے والے لوگ یہاں واپس آچکے ہیں بلکہ وہ جلسے بھی منعقد کررہے ہیں۔

بلوچستان میں سیاسی پروپیگنڈہ دم توڑ چکا ہے جو زیادہ بول رہے ہیں وہ گزشتہ چالیس سالوں کے دوران حکومتوں میں رہے انہوںنے عوام کو کچھ بھی نہیں دیا ،اور انہی کی وجہ سے بلوچستان کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا تھا ۔

(جاری ہے)

صوبے کے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنی بھلائی اور مستقبل کی فکر لیکر خیرخواہ نمائندوں کو منتخب کریں ،۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تحصیل کرخ میں بجلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ ماضی میں پولیس جوان ڈیوٹی دینے سے کتراتے تھے اور خوف محسوس کرتے تھے آج صوبے میں امن قائم ہوچکا ہے ، صورتحال معمول پر آچکی ہے ،چمن کوئٹہ کراچی روڈ کئی سالوں سے التوا کا شکار تھا ہماری حکومت نے آتے ہی اس قومی شاہراہ کے منصوبے کو مکمل کیا۔ صوبہ ترقی کررہاہے جو منصوبے سرد خانوں میں پڑ گئے تھے ، جن پر دس ارب روپے خرچ ہوچکے تھے لیکن ان کا کوئی نتیجہ اخذ نہیں ہورہاتھا موجودہ حکومت نے ایسے منصوبو ں کو جان دیدی اور ان کو فعال کردیا مانگی ڈیم ، کچھی کینال منصوبے کی صورت میں عوام کو نئے تحفے مل گئے ہیں جس سے لاکھوں ایکڑزمین سیراب ہونگے اور صوبے کے عوام میں خوشحالی آئیگی۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے ، اور میں آج اعلان کرتا ہوں کہ اب ہائی اسکولز سے انٹرکلاسز کا آغاز کیا جائیگا تاکہ تعلیمی ترقی میں اضافہ ہو، ہمارے لوگ اپنے اثاثو ں کی حفاظت کریں ہربوئی جنگلات کاٹے جارہے ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا ، عوام اپنے وسائل خود پیدا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں