تعلیمی انقلاب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ،سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدالفتح بھنگر

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:40

خضدار۔08 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء)سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدالفتح بھنگر نے کہا ہے کہ تعلیمی انقلاب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ،آفیسران تندہی سے اپنے اپنے اضلاع کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا کریںاور کمی و کوتاہیوں کا بغور جائزہ لیں اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف فوری کاروائی عمل لائیں ،محکمہ تعلیم میں اختیارات ہیڈ ماسٹر سطح پر منتقل ہو گئے ہیں‘کلسٹر ہیڈز بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں قلات ڈویژن کے آفسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر سیڈا بلوچستان محمد دائود ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ من (ایجوکیشن ) بلوچستان عبدالواسع ،ڈپٹی ڈائریکٹر قلات ڈویژن میر محمد بنگلزئی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بورڈ آفس خضدار عبدالستار باجوئی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار محمد حنیف بنگلزئی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ محمد عظیم ساجدی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آواران مسعود حلیم رند ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قلات شیر احمد سمالانی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ محمد سلیم سرپرہ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر واشک اعجاز بلوچ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خاران نوروز خان ،ڈسٹرکٹ مانٹرنگ کوارڈنیٹر خضدار محمد فہیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر قلات ڈویژن عبدالحق ساسولی ،اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر قلات ڈویژن عبدالغنی ،محمد اعظم زہری اور دیگر نے شرکت کی قلات ڈویژن کے ضلعی آفسران نے اپنے اپنے ضلاع میں تعلیمی صورتحال ،اساتذہ کی خالی ا ٓسامیوں سمیت دیگر مسائل کے متعلق سیکرٹری تعلیمات کو تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے سیکرٹری تعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم سے قو م کی توقعات وابستہ ہیں اور ہمیں قوم کو ہر صورت میں نتائج دینے ہونگے اس سے قبل اساتذہ کرام کی غیر حاضری اور طلباء کی جانب سے نقل کو اپنا حق سمجھنا جبکہ آفیسران کی جانب سے اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا نہ کرنے کی وجہ سے محکمہ تعلیم وہ نتائج دینے میں نا کام ہو گئی تھی جس کی امیدیں قوم ان سے رکھ رہی تھی اب ہمیں اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا اپنے فرائض بہتر طریقے سے ادا کرنے ہونگے آفیسران محکمہ تعلیم کی جانب سے مکمل با اختیار ہیں کسی دباو میں آئے بغیر تعلیمی انقلا ب کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے کاروائی کریں ہم محکمہ تعلیم میں روز بہ روز سخت فیصلے کرتے جائیں گے اگر آج بھی ہم نے قومی مفاد میں سخت فیصلے نہیں کئے تو یہ بات یقینی ہو گی کہ ہم قوم کو تعلیم یافتہ نسل دینے میں پھر سے کامیاب نہیں ہونگے محکمہ تعلیم میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسران کی حیثیت ریڈھ کی ہڈی کی ہوتی ہے اگر وہ تندہی سے اپنا کردار ادا کرئینگے تو اس کے اثرات پرائمری سکول تک جائیں گے پرائمری تعلیمی اداروں سے لیکر ہائی سکولز تک جہاں جہاں جس جس تعلیمی ادارے سے منسلک اساتذہ کرام بہتر نتائج دیتے ہیں ضلعی سطح پر ان اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں احسن کارکردگی کے سرٹیفیکٹ سے نوازا جائیگا ہم سب ملکر قوم کو ایک تعلیم یافتہ نسل دے سکتے ہیں سیکریٹری تعلیمات بلوچستان نے کہا ہے ہمیں تعلیمی اداروں ان کے منتظمین اور ضلعی افسران کے مسائل کا بخوبی علم ہے اور ان مسائل کے حل کے لیئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم میں ہم نے بہت وقت ضائع کیا اب مزید گنجائش نہیں آج سے پختہ عزم کے ساتھ کام کا آغاز کریں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں