خضدارمیں ٹریفک حادثے میں ایکسائز انسپکٹر عبدالرزاق جمال دینی جاں بحق ،2 ساتھی زخمی

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:21

خضدار۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) خضدارمیں ٹریفک حادثے میں ایکسائز انسپکٹر عبدالرزاق جمال دینی جاں بحق ،دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کی صبح خضدار کے قریب زیدی روڈ پر زیرو پوائنٹ کے قریب متوفی عبدالرزاق جمالدینی اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ کرخ جا رہے تھے کے مخالف سمت سے آنے والی بلڈوزر کے ساتھ ٹکرا گئے جس نتیجے میں ایکسائز انسپکٹر عبدالرزاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ساتھی عبید اللہ قوم اور اسغر علی زخمی ہوگئے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی کمبائنڈ کنٹرول روم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے لاش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے بلڈوزر ڈرائیور محمد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں