صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے،ہماری حکومت تعلیم کوخصوصی اہمیت دیکر صوبے سے ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات عمل میں لائی ہے ،

صحت، مواصلات ، بجلی کی فراہمی ،ڈیمز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،وزیرعلیٰ بلوچستان نوا ب ثناء اللہ خان زہری

ہفتہ 23 دسمبر 2017 21:23

صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے،ہماری حکومت تعلیم کوخصوصی اہمیت دیکر صوبے سے ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات عمل میں لائی ہے ،
خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2017ء) وزیرعلیٰ بلوچستان نوا ب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے ‘ پورے صوبے میں عوام سے متعلق تمام شعبوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دیکر عوام کے مسائل کم کرنے کی کوشش کی ہے‘ ہماری حکومت تعلیم کوخصوصی اہمیت دیکر صوبے سے ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات عمل میں لائی ہے ، صحت، مواصلات ، بجلی کی فراہمی ،ڈیمز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ، کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا اور کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کے کی سہولیات فراہم کرنا بھی موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ایک روزہ دورے پر تحصیل زہری اور انجیرہ پہنچنے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ تحصیل زہری پہنچے تو کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے ان کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سلامی دی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بعد ازاں تحصیل زہری(کہن) میںپانچ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا شہید سکندر اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا ۔

تعمیراتی کام سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کومتعلقہ محکمہ کے آفیسران نے بریفنگ دی ۔ اس موقع پرڈی آئی جی خضدار رینج نثاراحمد، ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی ، ایڈیشنل کمشنر (ر) میجر اورنگزیب بادینی بھی موجود تھے ۔ تحصیل زہری کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری انجیرہ پہنچنے ، جہاں وہ انجیرہ میں زیر تعمیر ڈیم کا دورہ کیا ، اور متعلقہ آفیسران سے ڈیم پر تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ لی ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ صوبے میں بارشیں کم ہوئی ہیںبارش کا پانی ضائع ہو کر ندی نالوں کی نظر ہوجاتا تھا ، اس مقصد کے لئے ڈیمز کی تعمیر پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے مقامی سطح پرانجیری، سوئندہ ڈیم سمیت بننے والے دیگر ڈیمز سے اس پورے علاقے کو فائدہ ملے گا،ان ڈیمز کی تعمیر سے نہ صرف بنجرو غیر آباد زمینوں کو بھی آباد کیاجاسکے گابلکہ عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر آئیگا ۔

وزیرعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ صوبے میں تعلیمی اداروں کا قیام ،مر اکزصحت میں اضافہ اور دیگر عوامی منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے ، ہم نے اپنی بساط کے مطابق عوام کی فلاح و بہود کے لئے وسیع پیمانے پر منصوبے تشکیل دیکر ان کو پائیہ تکمیل تک پہنچادیا ، مستقبل میں بھی اسی طرح عوامی خدمت اور عوامی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں