وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے میئر خضدار کی ملاقات

بلدیاتی نظام ، اختیارات کی نچلی سطح تک لیجانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی بلدیا تی نظام کو موثر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے ، میر عبدالقدوس بزنجو منصوبہ بندی کے تحت خضدار شہر کی تعمیر و ترقی ہونی چاہیئے تاکہ مستقبل کے چیلجنز سے ہم نمٹ سکیں، میئر خضدار

منگل 23 جنوری 2018 22:34

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے میئر خضدار کی ملاقات
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے گزشتہ ورز ملاقات کی۔ملاقات میںبلدیاتی نظام ، اختیارات کی نچلی سطح تک لیجانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ، میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو خضدارمیونسپل کارپوریشن کے حوالے سے مسائل اور ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے بارے میں آگاہ کیا ، میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد کا کہنا تھا کہ خضدار مرکزی شہر بن چکا ہے ، کئی قومی شاہراہیں خضدار سے لنک ہوجاتی ہیں ، خضدارمستقبل و قریب میں بطورجنکشن شہر کے طور پر سامنے آنے والا ہے ، اس سلسلے میں خضدار شہر کی تعمیر و ترقی انتہائی لازمی ہے ا سکے لئے بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنا کر ان کے ذریعے شہر کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا ہے ،ایک منصوبہ بندی کے تحت خضدار شہر کی تعمیر و ترقی ہونی چاہیئے تاکہ مستقبل کے چیلجنز سے ہم نمٹ سکیں، ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ بلدیا تی نظام کو موثر بنانے کے لئے ہماری حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ،مقامی سطح پر حکومت کو فعال بنانے کے لئے میری کوشش ہوگی کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کے دہلیز پر حل ہوں ، ا س سلسلے میں بلدتی اداروں کو فعال بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ یقینا خضدار ضلع صوبے کا سینٹرل علاقہ ہے جو گوادر اور ملک کے دیگر شہروں کو لنک کرنے کے لئے مرکزی مقام کی حیثیت رکھتا ہے ، مستقبل و قریب میں خضدار کو اور زیادہ ترقی کرنا ہے ،اس کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کرکے شہر کی تعمیر و ترقی کو آگے بڑھایاجائیگا ۔

میئر خضدار میرعبدالرحیم کرد نے میونسپل کارپوریشن ملازمین کی تنخواہوں کو ریلیز کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور شہری ترقی میں ان کا ساتھ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں