عوام کوروایتی قبائلی سوچ سے چھٹکارہ دلاکر شعوری بنیاد پر منظم کرنا ہوگا،میر اسراراللہ زہری

جمہوری و سیاسی سوچ کو فروغ دیکر ہی اجتماعی مفادات کا تحفظ کیا جاسکتا ہے، رہنمارہنمابلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 20 جون 2018 19:00

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی قائد و پی بی 39 خضدار نال سے امیدوار میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ عوام کوروایتی قبائلی سوچ سے چھٹکارہ دلاکر شعوری بنیاد پر منظم کرنا ہوگا۔ جمہوری و سیاسی سوچ کو فروغ دیکر ہی اجتماعی مفادات کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روززہری ہائوس خضدارمختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میر اسرار اللہ زہری نے کہا کہ اگر خضدار و نال کے عوام نے الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار کیا تو ترقیاتی انقلاب برپا کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پرتوجہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی طرز سیاست کے ذریعے ایک طرف باشعور سیاسی کارکنوںکا راستہ روکا گیا تو دوسری طرف مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیئے عوام کو پسماندہ رکھا گیاجس سے احساس محرومی میں اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

بی این پی عوامی سیاسی و جمہوری سوچ کو فروغ دیکر عوام کی معیار زندگی میں بہتری لاناچاہتی ہے عوام کو چاہیئے کہ وہ کھرے اور کھوٹے میں تفریق کریں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی سیاست میں خضدار کو ایک اہم مقام حاصل ہے لیکن یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے خضدار کی سیاسی و جغرافیائی اہمیت کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیئے استعمال کیا۔خضدار کے عوام کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیئے کہ بی این پی عوامی کے علاوہ ان کا کوئی خیرخواہ نہیں اور نہ ہی ماضی میں آزمائے ہوئے لوگ خضدار کے ساتھ مخلص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست عوامی خدمت سے عبارت ہے اگر خضدار کے عوام نے پچیس جولائی کواعتماد کا اظہار کیا اور ہمیں خدمت کا موقع دیا تومثالی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔اس موقع پر وفود نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ انتخابات میں بھر پور انداز میں ان کی حمایت کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں