جے یو آئی حادثاتی جماعت نہیں اس کی جد وجہد صدی سے زائد عرصہ پر مشتمل ہے

اتوار 12 اگست 2018 21:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لال نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ایک حا ثا تی جماعت نہیں ہے جو کسی حادثہ کے بعد میں وجود میں نہیں آئی ،جمعیت علماء اسلام کی جد وجہد ایک صدی سے زائد عرصہ پر مشتمل ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان میں طبقاتی نا انصافیوں کے خاتمہ کے لئے عظیم جدوجہد کیا ہے یہ جدو جہد جاری رہیگا اس کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ہے انتخابات میں دہاندلی ایک ایسی حقیقت ہے جس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا ہے جمعیت علماء اسلام اسی نظام میںرہکر دہاندلی کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھیگا پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس کے ایک ایک انچ کی حفاظت کو ہم اپنی جان کی حفاظت سے مقدم جانتے ہی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں کوئٹہ جاتے ہوئے خضدار میں مختصر قیام کے موقع پر خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن ایک زیرک سیاستدان ہیں جب بھی ملک کو ان کی ضرورت پٹری انہوں نے اپنی خدمات کو اس ملک کے لئے پیش کرکے اپنے قائدانہ صلاحیتوں کی بد ولت ملک کو ان چیلنجوں سے نکال دیا 1997 جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی انتہائی زوروں پر تھا دونوں ایٹمی ممالک میں جنگ کے خطرات منڈ لا رہے تھے ایسی نازک صورت حال میں قائد جمعیت حکومت کی خصوصی گذارش پر بھارت گیا اور ایک ہفتے کے اندر ان کشیدگیوں کو ختم کرنے میں اپنے قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا بر صغیر میں منو الیا لیکن بد قسمتی ہے کہ یہاں پر مخلص لوگوں کا کوئی قدر دانی مہیں مکھی شام لال نے کہا کہ عمران خان اگر ملک کی نظریات کو چھیڑ نے کی کوشش کریگا تو جمعیت علماء اسلام اپنی تاریخ جدو جہد کا ایک جھلک دکھا دیگا 1973 کا آئین تمام جماعتوں اور فرقوں کے درمیان ایک لازوال میثاق ہے اس آئین کی حفاطت کرنا پاکستان کی نظریاتی تشخص کی بقا کے لئے ضروری ہے ہم یہ فرض ادا کرتے رہیں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں