سنت ابراہیمی ہمیں ایثار و قربانی کی درس دیتی ہے ،یہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کی لازوال مثال بھی ہے، میر نعت اللہ خان زہری

پیر 20 اگست 2018 18:53

سنت ابراہیمی ہمیں ایثار و قربانی کی درس دیتی ہے ،یہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کی لازوال مثال بھی ہے، میر نعت اللہ خان زہری
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاہے سنّت ابراہیمی ہمیں ایثار و قربانی کی درس دیتی ہے ،یہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کی لازوال مثال بھی ہے قربانی قربِ خداوندی کا ذریعہ بھی ہے ،عید قربان کی خوشیوں میں غریب و لاچار مساکین اور محروم طبقات کو شامل کرنا مسلمانوں کا اخلاقی و دینی فریضہ ہے ، عید کی پُرمسرت موقع پر وطن عزیز کے استحکام ملک و ملت کو خصوصی دعائوں میں یاد رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاکہ اس فریضے کی فضیلت اللہ تعالیٰ کی نظر میں اہمیت کا حامل ہے، قربانی سے اعمال کی قبولیت اور اس میں برکتیں پیدا ہوجاتی ہیں ۔ عید قربانی مسلمانوں کے لئے یہ پیغام لیکر آتی ہے کہ وہ اس قربانی میں پورے معاشرے کو یاد رکھا جائے ، ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا ہو اپنے قربت دار ، پڑوسیوں اور ضرورتمندوں کی ضرورتوںکواوّلیت دیکر عید الضحیٰ کی قربانیوں میں ان کو شامل کیاجائے اور اس خوشی کے دن کے موقع پر پاکستان کی مضبوطی استحکام اور امن و امان کے لئے خصوصی دعاء کریں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں