درخت لگانا انسانی صحت کی بقاء کے لئے بے حد ضروری ہے ، میجر(ر) محمد الیاس کبزئی

ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرکے درخت ہمیں صحت افزاء ماحول فراہم کرتے ہیں ،درخت کارِ خیر سمجھ کر لگائیں، ڈپٹی کمشنر خضدار

بدھ 20 مارچ 2019 17:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ درخت لگانا انسانی صحت کی بقاء کے لئے بے حد ضروری ہے ، یہ ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرکے ہمیں صحت افزاء ماحول فراہم کرتے ہیں ،درخت کارِ خیر سمجھ کر لگائیں اور عوام الناس کو فائدہ پہنچائیں ، قومی مہم کے تحت پورے ضلع میں پودیٰ لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، ان خیالات کااظہار انہوںنے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودیٰ لگانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس مظفر لانگو ، لوکل گورنمنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالقیوم عمرانی ، و دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاکہ درخت کے فوائد و اہمیت کے حوالے سے بھی شعور وآگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،اس نیک مقصد میں ہر ایک کو اپنا حصہ شامل کرکے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف و ستہرا بنانے کے لئے خود اقدامات کرے ، پودا لگانے سے نہ صرف ماحول تر و تازہ رہتا ہے بلکہ اس سے ہریالی اور سر سبزہ بھی ہر سمت نظر آتی ہے ، درخت لگانا عین عبادت بھی ہے اور صدقہ بھی ہے ، درخت لگانے کے اس قومی مہم میں ہر ایک کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے اور مستقبل میں اس کی حفاظت کے لئے بھی اسی طرح پابند رہنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کے ڈائریکٹر مظفر لانگو نے کہاکہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس میں درخت لگانے کا آغاز کیا جاچکا ہے اور پورے ادارے میں درخت لگائے جائے جائیں گے ، یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ درخت انسانی زندگی کی طرح بے حد لازمی ہے ، ہرفرد کو شجرکاری مہم میں حصہ لیکر اس صدقہ جاریہ میں حصہ لینا چاہیے ، جس کا فائدہ ہر فرد کو ملتا ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے ہماری فضاء کو پاک اور صاف رکھتے ہیں ، جس حد تک ہوسکے درخت لگائے جائیں اور اپنے ارد و گرد کو سرسبز و شاداب بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں