{ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے شجرکاری ضروری ہے،کمشنر قلات

ھ* درخت لگانا صدقہ جاریہ پھولوں کی افزائش انسانی ذوق کی علامت ہوتی ہے ،حافظ محمد طاہر

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

ؔخضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے شجرکاری ضروری ہے کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا ہے کے درخت لگانا صدقہ جاریہ پھولوں کی افزائش انسانی ذوق کی علامت ہوتی ہے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے شجرکاری ضروری ہے تاکہ ہم ایک خوشگوار ماحول میں سانس لے سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کے احاطے میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ریٹائر میجر محمد الیاس کبزی ناظم جنگلات وجنگلی حیات کل ڈویژن محمد اقبال زہری ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر محمد مراد مینگل محکمہ جنگلی حیات اویس اکبر زہری اور متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ضلعی محکمہ جنگلات وجنگلی حیات اویس اکبر زہری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال مختلف اقسام کے پینتیس ہزار سے زائد درخت لگائے جا رہے ہیں جن میں درختوں کی تقسیم کلمیں لگانا اور مختلف درختوں کے سو کلوگرام بیج بھی بے جا رہے ہیں جس سے ضلع میں ناصرف درختوں کی کمی پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ ہریالی بھی ہوگی بعد از ڈپٹی کمشنر ریٹائر میجر محمد الیاس کبزی نے بتایا کہ قومی شاہرا سمیت علمدار محکمہ صحت مراکز اور مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر میں بھی درخت لگائے جا رہے ہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی خضدار میں شجرکاری نرسری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے عوام الناس کو رعایتی نرخوں پر پودے کو فراہم کیے جا رہے ہیں کمشنر حافظ محمد طاہر نے کہا کہ درخت لگانا صرف محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں بلکہ سے نیک مقصد کے لیے تمام محکمہ سماجی ورکرز عوامی نمائندے بھی بھرپور حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں