خضدار میں3.4 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف میں مبتلا

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی زیر زمین گہرائی 18 کلومیٹر اورمرکز خضدار سے 70 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔ زلزلہ پیماء مرکز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اپریل 2019 19:29

خضدار میں3.4 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف میں مبتلا
خضدار(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2019ء) بلوچستان کے علاقے خضداراور گردونواح میں 3.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور مارکیٹوں سے باہر سڑکوں پر آگئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 18کلومیٹر اورزلزلے کا مرکز خضدار سے 70 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کے باعث جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ تاہم ابھی زلزلے سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں