خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق ، 3شدید زخمی ہو گئے

جمعہ 26 اپریل 2019 00:45

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق 3شدید زخمی ہو گئے ، پولیس فوکل پرسن خضدار منیر احمد جتک نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سنی کے مقام پر خضدار سے سوراب جانیوالی تیز رفتار پک اپ نے دینی مدرسہ کے طلباء کو روند ڈالا جس کے نتیجے میںمدرسہ خلفائے راشدین کے چار طالب علم شدید زخمی ہوگئے جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے دوران 13 سالہ طالب علم محمد عمر ولد محمد ادریس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ شدید زخمی عبدالرحمان ۔مختیار احمد اور امام الدین کو طبی امداد دی جارہی ہیں پولیس نے پک اپ ڈرائیور کو گرفتار کرکے حادثہ کی مزید تفتیش شروع کردی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں