رمضان میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی لاکر عوام کو خصوصی ریلیف دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر خضدار

اتوار 26 مئی 2019 17:15

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی لاکر عوام کو خریداری میں خصوصی ریلیف دیا گیا ہے۔سستارمضان بازار قائم کرنے کا مقصد قیمتوں میں اعتدال لانااور شہریوں کو سستے داموں اشیاء کی خریداری میں مدد دینا ہے، ضلعی انتظامیہ، انجمن تاجران خضدار سے مل کر رمضان المبارک کے مہینے میں ہفتہ بازار لگا کر عام بازار کی بنسبت عوام کو سستی اشیاء خریداری کا موقع فراہم کررہی ہے، آج اتوا ر کے دن لگنے والے سستے بازار میں عوام کی ضرورت کی ہر چیز موجود ہے اور قیمتوں میں خصوصی کمی کی گئی ہے لوگ خریداری میں کافی دلچسپی بھی لے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ارباب کمپلیکس خضدار میں منعقدہ سستے بازار کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل، آغا سمیع اللہ شاہ،بشیراحمد جتک، تاج محمد، قبائلی رہنمائ میر لیاقت ساسولی، بابا شفیق زہری، ایڈوکیٹ بشیراحمد، و دیگر بھی موجود تھے۔ جب کہ اس سے قبل رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے بھی سستے بازار کا دورہ کیا، غلام علی بادشاہ، محمد عظیم ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے دورے کے موقع پر اشیائے صرف کی قیمتیں معلوم کیئے، دکاندار اور خریداروں سے بات چیت کی۔ انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل نے انہیں بریفنگ دی۔ سستے بازار میں ضرورت کی تمام چیزوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے اور عام بازارکی بنسبت قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں