ضلع خضدار میں ندی میں ڈوب کر ماں بیٹی جاں بحق رشتہ دار خاتون بے ہوش

منگل 18 جون 2019 23:45

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ضلع خضدار میں ندی میں ڈوب کر ماں بیٹی جاں بحق رشتہ دار خاتون بے ہوش ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)محمدالیاس کبزئی کے مطابق منگل کے روزتحصیل وڈھ شہر سے ایک فیملی پکنک منانے تحصیل وڈھ کے علاقہ آڑنجی پاٹ ندی گئیں تھی جہاں مسماة منزہ بنت امان اللہ گہری پانی میں ڈوب گئی انہیں بچانے کے لئے ان کی والد ہ مسماة عائشہ زوجہ امان اللہ اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش میں گہری پانی میں چلی گئی جہاں دونوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں بیٹی کی کو بچانے کی کوشش میں قریبی رشتہ دار مسماة رقیہ بنت محمد عارف پانی میں ڈوب کر بے ہوش ہو گئی جنہیںوڈھ لیویز نے بے ہوشی کی حالت میں نکالی گئی نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں