قبائلی تنازعات کے حل کیلئے تمام قبائلی سردار کردار ادا کریں،وزیر اعلیٰ بلوچستان

نواب زادہ میر امان اللہ خان زرکزئی کے قتل کا واقعہ دل خراش اور افسوسناک واقع ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

پیر 19 اگست 2019 21:07

قبائلی تنازعات کے حل کیلئے تمام قبائلی سردار کردار ادا کریں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن عالیانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو قبائلی تنازعات نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،مجھ سمیت تمام قبائلی سردار قبائلی تنازعات کے حل کے لئے کردار ادا کریں،نواب زادہ میر امان اللہ خان زرکزئی کے قتل کا واقعہ دل خراش اور افسوسناک واقع ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتار ی کے لئے تمام زرائع استعمال کررہے ہیں،بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے وزیر داخلہ نے اس واقع کے متعلق حکومتی موقف پریس کانفرنس میں بیان کر دی ہے،ضرورت پڑنے پر واقعہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس اور لیویز کے علاوہ دوسرے اداروں سے بھی مدد لے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے زہری خلق نواب نوروز خان میں نوابزادہ میر امان اللہ زرکزئی،ان کے پوتے نوابزادہ مردان زرکزئی اور ساتھیوں کی ایصال ثواب کے لیئے فاتح خوانی اورتعزیت کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء الرحمن لانگو،صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی،صوبائی مشیر صحت نصیب اللہ مری،صوبائی مشیر تعلیم میر محمد خان لہڑی،وزیر اعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ سردار زادہ میر راحمین محمد حسنی،ممبر صوبائی اسمبلی بشریٰ رند،کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری نورالامین مینگل سمیت قبائلی عمائدین بڑی تعداد میں موجود تھے قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوابزادہ میر نیاز احمد زرکزئی،نواب زادہ میر بلند خان زرکزئی،نواب زادہ میر شہزاد زرکزئی سے نواب زادہ میر امان اللہ زرکزئی اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ میر امان اللہ خان زرکزئی ایک زیرک سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے ان کی بیہیمانہ قتل سے ہم رنجیدہ ہیں اور یہ واضح کرتے ہیں کہ ہم اس واقع میں ملوث عناصر کو ضرور کیفر کردار تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ ورثاء نے آیف آئی آر میں جن ملزمان کو نامزد کر دیا ہے حکومت کی یہی کوشش ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں اس حوالے سے کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی پولیس،سی ٹی ڈی سمیت تمام زمہ داران نے شرکت کی اور اس واقعہ کی تمام پہہلووں کا جائزہ لیا گیا قانون سب کے لئے برابرہے کوئی قانون سے بالاتر نہیں اس حوالے سے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کے زریعے حکومتی موقف کو واضح کر دیا ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے آج سے نہیں بلکہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کو قبائلی تنازعات نے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے میں سمجھتا ہوں قبائلی تنازعات کے حل کے لئے مجھ سمیت تمام سرداروں نوابوں اور قبائلی زمہ داران کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے لو گ پر امن طریقے سے روزگار کر رہے ہیں اور بلا خوف و خطر زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں