وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زہری آمد

پیر 19 اگست 2019 21:07

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زہری آمد
خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زہری آمد۔ خلق نواب نوروز خان میں بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن نوابزادہ میر امان اللہ زرکزئی و ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ان کے بیٹوں نوابزادہ میر نیاز احمد زرکزئی نواب زادہ میر شہزاد زرکزئی اور بھائی میر بلند خان زرکزئی سے خلق نواب نوروز خان زرکزئی میں تعزیت کا اظہار کیا دیگر تعزیت کرنے والوں میں صوبائی وزراء نواب زادہ میر طارق خان مگسی میر ضیاء لانگو۔

میر نصیب اللہ مری۔ میر زمرک خان اچکزئی۔ میر محمد خان لہڑی۔بشری رند پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک۔ کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر۔پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی نور الاآمین مینگل۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی۔

(جاری ہے)

سابق ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی ،سابق ایم این اے مولانا قمرالدین،سینیٹر مولانا فیض محمد، سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی۔

سابق ایس ایس پی قادر بخش ندیم۔سابق ناظم ناصر قمبرانی۔ میر شجہان لہڑی۔سمیت کوئٹہ۔کراچی۔مکران۔مستونگ۔قلات۔سبی۔جعفر آباد۔نصیر آباد۔جھل مگسی۔شہدادکوٹ۔لاڑکانہ۔سمیت مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ تعزیت کرنے والوں میں شامل ہیں دوسری جانب بی این پی کے زیر اہتمام خضدار۔زہری۔وڈھ۔کرخ میں تیسرے روز بھی سوگ منایا گیا بی این پی کے کارکنان بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھے تھے

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں