خضدار میںمزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار2طالبعلم جاں بحق

اتوار 15 ستمبر 2019 23:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) خضدار میں مزدا ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار دوطالب علم جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو خضدار میں زیر و پوائنٹ کے قریب مزدا ٹرک کی زد میں آکر دو موٹر سائیکل سوار قدیراحمد ولد امان اللہ زنگی اور امتیاز ولد رسول بخش کھیازئی ساکن خضدار موقع پر جاں بحق ہوگئے ، جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا ، پولیس فورس مذید کاروائی کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں