خضدار میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف طلبا کی احتجاجی ریلی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 16:35

خضدار ۔11 اکتو بر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف طلبا نے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اقرا ماڈل پبلک ہائی اسکول خضدار،کوہیار ماڈل پبلک ہائی اسکول،النور ماڈل پبلک مڈل اسکول خضدار کے طلبا نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں سے نکل کرمشترکہ طور پر احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکا ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے خضدار پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے طلبا نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں پر گزشتہ ڈھائی ماہ سے جو مظالم ہو رہے ہیں وہ ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہیں تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبا حصول تعلیم سے محروم ہیں جب کہ صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کا حصول ناممکن بنادیا گیا ہے ایسی درندگی تو دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ ہمارا کشمیریوں سے کلمہ کا رشتہ ہے ہم ان کا ہر حوالے سے حمایت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بہت طویل ہے لیکن اس بار انکی حق خود ارادیت کو بھارتی حکومت نے ختم کرکے دنیا کے منہ پر طمانچہ مارا ہے انہوں نے جمہوریت پسند قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ڈھائی ماہ سے لاک ڈائون کے خاتمے میں اپنا کردار اداکریں انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ کشمیری ہمارے بھائی اور کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑینگے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں