خضدار، مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی

منگل 26 مئی 2020 17:20

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) خضدار میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل زہری میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل زہری میں نورگامہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمدسلمان جاں بحق اور شبیر احمد زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں زہری صادق آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد اسلم جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ ایک اور واقعی میں فیروز آباد کے مقام پر گہرے کھائی میں گرکر خلیل احمد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں عیدالفطر کے موقع پر درجنوں واقعات میں منچلے نوجوان موٹر سائیکلوں سے گرنے اور ٹکرانے سے زخمی ہوگئے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں