ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ فرض شناس آفیسر ہیں ،انصاف سے کام لیتے ہوئے عوام کے مسائل حل کئے ہیں، میر راوت خان زہری

ان میں جرات و بہادری کا عنصر شامل ہے وہ امیر و غریب میں فریق کیئے بغیر ایک ہی نظر سے سب کو دیکھتے اور مسائل حل کرتے ہیں، رہنماء (ن) لیگ بلوچستان

پیر 1 جون 2020 16:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) تحصیل زہری کے رہنماء میر راوت خان زہری نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ ایک فرض شناس آفیسر ہیں جنہوںنے ہمیشہ انصاف سے کام لیتے ہوئے عوام کے مسائل حل کیئے ہیں ان میں جرات و بہادری کا عنصر شامل ہے وہ امیر و غریب میں فریق کیئے بغیر ایک ہی نظر سے سب کو دیکھتے اور مسائل حل کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ کے ان منصفانہ اور دانشمندانہ اقدامات کے خلاف ایک طبقہ بلاوجہ سازش کررہاہے جو کہ نامناسب ہے انہوںنے کہاکہ جو طبقہ اور جو لوگ طفیل بلوچ کے خلاف سازش کررہے ہیں وہ عوام کے خیر خواہ اور انصاف پسند نہیں ہیں ۔ ڈاکٹر طفیل بلوچ بااثر اور امیر طبقہ سے اراضی واگزار کرکے غریبوں کا حق غریبوں کے حوالے کررہا ہے یہی ان کی وہ خصوصیت ہے جو چند لوگوں کو ناگوار گزار رہی ہے ۔ تاہم جو سازش کررہے ہیں یا بیان دے رہے ہیں انہیں اپنے مقاصد میں کسی بھی طرح کامیابی نہیں ملے گی اور طفیل بلوچ جس طرح ماضی میں عوام دوست آفیسر تھے وہ آئندہ بھی اسی طرح عوام دوست آفیسر رہیں گے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں