وزیراعلیٰ بلوچستان کا خضدار کے دورے کے موقع پر گرلز ڈگری کالج خضدار اور وومن ڈویلپمنٹ بزنس سینٹر خضدار کا دورہ

جمعہ 27 نومبر 2020 22:42

وزیراعلیٰ بلوچستان کا خضدار کے دورے کے موقع پر گرلز ڈگری کالج خضدار اور وومن ڈویلپمنٹ بزنس سینٹر خضدار کا دورہ
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے خضدار کے دورے کے موقع پر گرلز ڈگری کالج خضدار اور وومن ڈویلپمنٹ بزنس سینٹر خضدار کا دورہ کیا، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو، سینیٹر خالد بزنجو، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ ڈاکٹر ربابہ بلیدی،پارلیمانی سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ محترمہ ماہ جبین شیران،رامین محمد حسنی،کمشنر قلات ڈویژن مدثر وحید ملک و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان کو زیر تعمیر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ گرلز ڈگری کالج ہے جس کی لاگت کا تخمینہ ایک سو ملین روپے ہے، جب کہ وومن ڈویلپمنٹ بزنس سینٹر میں وومن بازار، وومن ورکنگ ہاسٹل، وومن بزنس سینٹر سمیت دیگر شعبوں کی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں،اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں