شہدائے زہری بہادری جوانمردی کے انمٹ نقوش رقم کرکے تاریخ میں ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوداں ہو گئے ،نواب ثناء اللہ زہری

شہدائے زہری کی آٹھویں برسی انتہائی سادگی عقیدت و احترام کے ساتھ جھالاوان کے مختلف علاقوں میں منائی گئی

جمعہ 16 اپریل 2021 23:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) شہدائے زہری کی آٹھویں برسی انتہائی سادگی عقیدت و احترام کے ساتھ جھالاوان کے مختلف علاقوں میں منائی گئی ۔ خضدار سٹی ، زہری ، زیدی ، مولہ ، کرخ ، نال ، وڈھ، مشک زہری، خط کپر گھوڑاوہ خیر کپر، و دیگر علاقوں میں افطاری کے بابرکت موقع پر شہدائے زہری کی بلند درجات کے لئے دعاء کی گئی ۔

بیشتر علاقوں میں روزہ داروں کو افطاری کرائی گئی اور فاتحہ خوانی قرآن خوانی کا اہتمام ہوا ۔ دعاء کی گئی کہ اللہ تعالیٰ رمضان کے مقدس مہینہ اور جمعہ کے مبارک دن کے موقع پر شہدائے زہری کے درجات بلند اور ان پر کروٹ کروٹ رحمتیں نازل فرمائے ۔ دریں اثناء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہدائے زہری کی برسی کے موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے زہری بہادری جوانمردی کے انمٹ نقوش رقم کرکے تاریخ میں ہمیشہ کے لئے زندہ و جاوداں ہو گئے ان کی یہ قربانیاں پوری قوم کے لئے باعث فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

شہدائے زہری نے اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر سینہ سپر ہوکر وطن، قوم و ہمیت اور سبز ہلالی پرچم کی بلندی کے لئے قربانی دی۔ ان کی یہ قربانی ہم سب کے لئے لازوال مشعل راہ ہے۔ شہدائے زہری کا مقدس خون ہی اس سرزمین پر دیرپا امن و سلامتی اور پر فضاء سکون کا ضامن بن گیا ہے ، نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہناتھا کہ اس سال شہدائے زہری کی برسی سادگی سے منائی گئی ۔

رواں سال سولہ اپریل شہدائے زہری کی برسی رمضان کے مقدس مہینہ اور پھر جمعہ کے مبارک دن کے موقع پر آئی ہے جوکہ سعادت اور اعلیٰ رتبے کی مانند ہے ،انہوںنے کہاکہ شہدائے زہری نے پاکستانی پرچم کو سربلند رکھنے کیلئے جو قربانی دیدی ہے وہ ہمیشہ تاریخ کاحصہ رہے گی وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری قوم کے لئے باعثِ فخر دیدہ دلیری کی اعلیٰ مثال ہے۔ اس بابرکت مہینے کے موقع پردعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ شہدائے زہری کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔آمین

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں