نواب ثناء اللہ خان زہری کا بھلونک حادثے پر افسوس کا اظہار

جمعہ 11 جون 2021 23:46

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار میں کوچ حادثہ اور اس میں قیمتی جانوں کے ضائع و زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بے حد افسوسناک حادثاتی واقعہ ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لواحقین اور ان کے ہمدردوں سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد تندرستی عطاء فرمائے بیان میں انہوں نے اپنے سیاسی ورکرز اور ہمدردوں کوپیغام بھیجا کہ وہ ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کریں اور انہیں خون کی عطیات دیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں