سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا سردار محمد اسحاق خدرانی کی وفات پر اظہارتعزیت

اتوار 13 جون 2021 17:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قبائلی زعماء چیف آف خدرانی سردار محمد اسحاق خدرانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ چیف آف خدرانی سردار محمد اسحاق خدرانی طویل عرصے تک قبائلی سربراہ رہ کر کٹھن اور مشکل حالات دیکھے اپنے قبیلے کی سربراہی و قیادت کی ان کے قبائلی معاملات حل کیئے قبائلی روایات و اقدار کی پیروی کی اور بلوچستان کے دیگر قبائل کے ساتھ انہوں نے قربت رکھ کر رواداری اور ہم آہنگی کی روایت کو ہمیشہ زندہ وہ جاوداں رکھا یقینا سردار محمد اسحاق خدرانی کی اِ ن خدمات کو نہ صرف ان کے قبیلے کے لوگ بلکہ تمام قبائل ہمیشہ یاد رکھیں گے وہ پیران سالی میں کئی سالوں تک صاحب فراش رہے اوربیماری سے لڑتا رہااور طویل علالت کے بعد آج اللہ کو پیارا ہوگیا، یہ بیماری ان کی آخرت کے لئے نجات کا ذریعہ بنے گا، انشاء اللہ چیف آف جھالاوان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے تعزیتی بیان میں میر نصیراحمد خدارنی میر محمد اخلاق خدرانی میر نور الدین خدرانی میرریاض خدرانی میر جاوید خدرانی و ان کے دیگر عزیز و اقارب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس غم کو برداشت کرنے اور مرحوم سردار محمد اسحاق خدرانی کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب عطاء فرمائے آمین۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں