خضدار میں لیویز فورس کا اغوا کاروں در میان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک اغوار جاں بحق ،لیویز اہلکار زخمی

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) خضدار میں لیویز فورس کی بڑی کاروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد سنگین مقدمات میں ملوث اغوا کار مارا گیا، ایک لیویز اہلکار بھی زخمی ہوا۔لیویز فورس کی کامیاب کاروائی کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد بڑیچ نے ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی کے ہمراہ اپنے آفس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اسسٹنٹ کمشنر نال اور لیویز فورس کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر بڑی اور اہم کاروائی عمل میں لا کراغوا کاروں سے مقابلہ کیا۔

مقابلے میں ایک اغوا کار کو ہلاک کردیاگیا۔ جب کہ ایک لیویز اہلکارزخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والا ملزم سنگین نوعیت کی وردات میں ملوث تھا ملزم نے حالیہ دنوں میں کوچ کومسافروں سمیت اغوا کرنے ہندو تاجر کے قتل، وکیل کے اغوا بھتہ خوری اوردیگر اغوا برائے تاوان سمیت متعدد سنگین وردات میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار بشیراحمد کا کہنا تھاکہ اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد سومرو کی سربراہی میں لیویزفورس نے اغوا کاروں کا پیچھا کیا خضدار کے تحصیل نال ہزار گنجی میں لیویز فورس کا اغوا کاروں سے مقابلہ ہوا جہاں انہوں نے لیویز فورس پر فائر کھول دی جوابی فائرنگ سے ایک اغوا کار بشیرہلاک ہوا۔

فائرنگ سے ایک لیویز اہلکارمحمد عارف زخمی ہوا۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ لیویز فورس کی اس جوانمردی و بہادری نے ہمارا سرفخر سے بلند کردیا ہے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام لیویز اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے سے نوازا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہم وڈھ سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے اور کسی بھی طرح عوام کو چور ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

ایسے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے اور ان کی بیخ کنی کے لئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ لیویز فورس اور پولیس نے مشترکہ طور پر حالیہ دنوں میں بہت بڑی کاروائیاں عمل میں لائی ہے جن میں جرائم پیشہ افرادو منشیات فروشوں کی گرفتارعمل میں لائی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دیگر علاقوں میں بھی شر پسندوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی ہوگی۔

دریں اثناء شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد بڑیچ کی قیادت میں آج لیویز فورس کی جان پر کھیل کر کامیاب کاروائی میں مغوی کی بازیابی اور اغوا کار کے ہلاک کیئے جانے پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کی قیادت میں لیویز فورس نے اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے جو کہ خوش آئندہ ہے امن وامان کے قیام کے لئے لیویز فورس کی کار کردگی اور اقدامات اسی طرح جاری رہے تو پورے ڈسٹرکٹ میں پرسکون امن قائم ہوگا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں