خضدار،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خضدار پریس کلب میں آگہی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 20 مئی 2022 15:03

خضدار،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خضدار پریس کلب میں آگہی ورکشاپ کا انعقاد
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خضدار پریس کلب میں آگہی ورکشاپ کا انعقاد۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے ریٹرننگ آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار سراج احمد بلوچ الیکشن کمیشن بلوچستان کے نمائندے غوث بخش ریجنل الیکشن آفیسر خضدار محمد یعقوب رند ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر خضدار محمد فاضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو کسی بھی ملک کی ابتدائی سیاسی نرسریاں کہا جاتا ہے دنیابھر میں بلدیاتی اداروں نے کئی بڑی سیاسی شخصیات کو جنم دیا ہے جنہوں نے آگے چل کر ملک کی قیادت کی باگ دوڑ سنبھالی ہمارے ملک میں بھی کئی شخصیات نے بلدیات کی نرسری سے پرورش پائی مقررین نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کوحقیقی جمہوریت کے آئینے سے تشبیہہ دی جاتی ہے بلدیاتی انتخابات کا بنیادی مقصد لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے امن امان صحت تعلیم وتربیت کی سہولتیں روزگار سکونت اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی یہ تمام امور بلدیاتی نظام کی بنیاد ہیں آخرمیں پاکستان الیکشن کمیشن کے نمائندوں نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں