سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فنڈز سے خضدار میں 36کروڑ روپے کے بلیک ٹاپ روڈ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا

بدھ 27 جولائی 2022 20:04

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فنڈز سے خضدار میں 36کروڑ روپے کے بلیک ٹاپ روڈ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2022ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے فنڈز سے خضدار میں 36کروڑ روپے کے بلیک ٹاپ روڈ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفیسرز انجینئرز پیپلز پارٹی کے رہنماء اورورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خاص پیپلز پارٹی خضدار کے جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل زہری تھے۔

پیپلز پارٹی خضدار کے جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل زہری عید محمد ایڈوکیٹ سجاد زیب بلوچ میر عبدالوہاب زرکزئی میر محمد اکبر جتک نصراللہ شاہوانی میر ذاکر علی باجوئی جمیل قادر زہری میر زاہد زہری انجینئر علی احمد موسیانیمیرعبدالحمید غلامانی ودیگر نے روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہاکہ چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ایک عوام دوست رہنماء و ترقی پسند قبائلی سربراہ و سیاستدان ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بلوچستان کو ترقی دینے میں جو کردار نبہایا ہے اس کی تاریخ اور بلوچستان کے عوام خود گواہ ہیں ۔ 36کروڑ روپے کی خطیر رقم سے خضدار ساسول روڈ بننے سے عوام کو آمدو رفت میں سہولت میسرآئے گی فاصلے کم ہونگے زراعت سے وابستہ افراد کو اپنے پکے ہوئے فصلات کو مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی اس روڈ کا فائدہ خضدار شہر کے عوام طلباء کو بھی ہوگا چونکہ شہید سکند ر زہری یونیورسٹی ، میڈیک کالج خضدار ، نرسنگ کالج خضدارکو بھی یہی روڈ خضدار سٹی سے لنک کرتا ہے ۔

پی پی خضدار کے جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل زہری کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری بطور عوامی نمائندگی اور عوامی خدمت کے پورے بلوچستان کے محسن ہیں انہوںنے وزارت اعلیٰ کے دور میں ترقی کا جووژن دیا اس کی نظیر نہ ماضی کے ادوار میں ملتی ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا کوئی خدمت کرسکتاہے نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار میں تعلیم صحت مواصلات بجلی کی سہولیات اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے گرانقدرخدمات پیش کی ہے ۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسئین انجینئر سجاد نے روڈ منصوبے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ خضدار سے سرداری شہر کاریز ساسول تک 22کلومیٹر روڈکا منصوبہ ہے جس پر 36کروڑ روپے لاگت آئے گی آج سے روڈ کی تعمیرکا کام شروع کردیا گیا ہے محکمہ معیاری انداز میں مقررہ وقت میں روڈ کی تعمیر مکمل کرکے عوام کو آمدو رفت کے لئے سہولت مہیا ء کریگی ۔اس موقع پر امید علی موسیانی فیصل خدرانی زہری عبیداللہ قلندرانی چیئرمین عبدالحی زہری میر شہزاد ساسولی و دیگر موجود تھے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں