جھالاوان عوامی پینل کی خضدار میںیوم آزادی کی تقریبات میں بھر پور شرکت

پیر 15 اگست 2022 22:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) جھالاوان عوامی پینل کی جانب سے خضدار میںیوم آزادی کی تقریبات میں بھر پور شرکت ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان کار ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی کا آغاز لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار سے ہواجس میں جھالاوان عوامی پینل کے اراکین نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں بڑی تعداد میں جہالاوان عوامی پینل کے رہنماوں و کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعدا ازاں کار ریلی کا آغاز ہوا ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کار ریلی میں جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماء میر محمد خان رئیسانی آرگنائزر سردارزادہ شہزاد غلامانی رئیس محمد صادق گزگی میر سعید احمد قلندرانی میر عمران رئیسانی ظفر تاج میروانی میر یونس مردوئی، میر سعد اللہ گنگو، رئیس عبدالصمد گزگی مولوی علی اکبر محمد زئی، میر شہباز غلامانی، حاجی محمد مردوئی، شبیر موسیانی،غوث بخش مینگل مہراللہ مینگل، جانی پٹھان حاجی محمد حاجی اکرم جتک، میر ممتاز قلندرانی،حبیب اللہ رودینی، خلیل احمد میردوئی، محمد اسلم محمد زئی، اعجاز محمد زئی، سرور گرگناڑی، و دیگر رہنماوں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں