عوام کے مفادات عزیز ہیں ،ہماری سیاست کا مرکز و محور غریب لوگ ہیں،آغا شکیل احمددرانی

اتوار 2 اپریل 2017 20:02

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کونسل کے رکن چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ عوام کے مفادات ہمیں بے حد عزیز ہیں ہماری سیاست کا مرکز و محور غریب لوگ ہیںجن کی خوشحالی و ان کی فلاح وبہبود کے لئے ہم روزِ اول سے اپنی توانائیاںصرف کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے ضلع خضدار کے لئے ایک ارب روپے کا پیکج دینا دانشمندانہ اقدام ہے اس رقم سے خضدار شہراور تحصیلوں کے عوام کے مسائل کا خاتمہ اور ان کے اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے ڈسٹرکٹ کونسل ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ پہلی بار خضدار کی خوبصورتی ، اور عوام کے مسائل کے حل پر ایک ارب روپے کی رقم خرچ ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

آگے چل کر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری مذید عوام کے لئے خصوصی پیکج فراہم کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز عوام کے مسائل کی نشاندہی کردیں ہم انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

خضداراپنے محل و وقوع کی وجہ سے اہم مقام رکھتا ہے آنے والے دورمیں خضدار میں روزگار اور کاروبار کے بے حد مواقع پیدا ہونگے ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھر پورانداز میں پڑھیں اور محنت کریں اور تعلیمی میدان میں اعلیٰ صلاحیت کے حامل ہوں تاکہ آنے والے دور میں وہ ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں ۔ ماضی کی بنسبت موجودہ دور میں نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دستیاب ہیں تو وہ تعلیم حاصل کرکے مستقبل کے معمار بن جائیں ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ عوامی خدمت پر ہم کافی سکون محسوس کرتے ہیں جب کسی فرد کے مسائل و مشکلات دور ہوجاتے ہیں تو اس پر ہم خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں