نواب ثنااللہ خان زہری سے تعزیت کرنے کیلئے قبائلی عمائدین سیاسی رہنمائون کی تخت جھالاوان انجیرہ آمد کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا

پیر 18 جنوری 2021 23:59

انجیرہ/خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری نوابزادہ میر علی نواز زہری رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی والدہ اور ماموں میر منظور احمد زہری کے والد میر جلال خان زرکزئی کی وفات پر چھٹے روز بھی قبائلی عمائدین سیاسی سماجی رہنمائوں کی تخت جھالاوان انجیرہ تعزیت کیلئے آمد کا سلسلہ جاری رہا پیر کو بھی سینکڑون افراد نے زہری برادران سے انکے والدہ محترمہ اور ماموں میر جلال خان زرکزئی کے وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی پیر کو تعزیت کرنے والون مین بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبا ئی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نوابزادہ میر لشکری خان رئیسانی سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی میر شہروز خان زرکزئی ڈبٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ عید محمد ایڈوکیٹ رئیس محمد ایوب گہور خان غلامانی جمعیت علماء اسلام ضلع خضدارکے سینئر رہنما مولانا عبدالصمد شاہوانی مقبول جام محمد رمضان جام نوراحمد جام محمد حیات جام شامل ہیںپاکستان پیرامیڈیکل* *ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر ڈاکٹر عبدالرشید غلامانی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری ڈاکٹر امان اللہ زہری ڈاکٹر معشوق علی ڈاکٹر عبدالعلیم غلامانی علی بخش نقشبندی امام بخش الطاف حسین محمد شریف نجیب اللہ موسیانی حاجی ابراھیم کرد عطااللہ محمد حسنی ودیگر ممبران نے بھی تعزیت کی اس موقع پر میر فیصل رحیم زہری میر محمد یعقوب زہری میر عبدالنبی زہری بھی موجود تھے

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں