حالیہ بجٹ میں عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی منصوبہ بندی شامل ہے،آغا شکیل احمددرانی

بدھ 14 جون 2017 17:03

حالیہ بجٹ میں عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی منصوبہ بندی شامل ہے،آغا شکیل احمددرانی
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کوئٹہ پہنچ گئے ۔انہوںنے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت مختلف حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیئے۔بجٹ و دیگر حکومتی اقدامات تفصیلی گفت وشنید ہوئی ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کاکہنا تھا کہ حکومت نے حالیہ بجٹ عوامی مفاد کو مد نظر رکھ مرتب کی ہے جس میں عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کے تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی منصوبہ بندی شامل ہے ۔

تاریخ میں پہلی بار بلوچستان بنک بننے جارہاہے ، بلوچستان بنک کے قیام سے صوبے کے مستقبل پر اچھے اثرات مرتب ہونگے اور بنک کے قیام سے صوبہ ترقی کریگا ۔انہوںنے کہاکہ صحت اور تعلیم کے لئے بھی خطیر رقم مختص اوربے روزگار نوجوانوں کے لئے چھ ہزار آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بڑ ے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے اور عوامی واجتماعی مفادات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبوں کو اہمیت دی جارہی ہے ۔

صوبے میں حالیہ دنوں میں ہزاروں خالی آسامیوں کو مشتہر کیا گیا جن پر تعیناتی کا عمل جاری ہے ۔ اسی طرح موجودہ صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کو بھی ساتھ لیکر آگے بڑھ رہی ہے اور ماضی کی بنسبت بلدیاتی اداروں کو بھی معقول رقم فراہم کی گئی ہے ۔ مقصد ایک ہی ہے وہ ہے عوام کی خدمت اور عوام کے مسائل کا حل جس کے لئے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور نئے سے نئے منصوبہ بندی کرکے عوام کو خوشحالی دینے کے لئے اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ ضلع خضدار کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اس سے قبل ایک ارب روپے کا پیکج دیا تھا اور اب بھی خضدار کے لئے خصوصی گرانٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ عوام کے مسائل زیادہ سے زیادہ حل ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ غربت مٹائواور خوشحالی لائو حکومت کی اوّلین ترجیح ہے جس کے لئے روزِاوّل سے اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔موجودہ دورمیں ہونے والے انقلابی اقدامات صوبے کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں