خضدار،مسلح افراد نے فائرنگ کے دو بھائیوں کا بہیمانہ قتل کردیا

منگل 15 جون 2021 15:56

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) خضدارمیں مسلح افراد نے فائرنگ کے دو بھائیوں کا بہیمانہ قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ باغبانہ کفتاری کے علاقے میںرات کی تاریکی کافائدہ اٹھاکر مسلح افراد ایک گھر میں گھس آئے اور اندھادھند فائرنگ کرکے دوافراد محمد رفیق ولد عبدالرحمن اور محمد اکبر ولد عبدالرحمن قوم باجوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

واقع کے بعد لیویز فورس نے اطلاع پا کر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور واقعہ سے متعلق لیویز فورس مذید کاروائی کررہی ہے ۔ یاد رہے کہ اسی باغبانہ کے علاقے میں چند ہفتے قبل ایک اور واقعہ میں بھی دو بھائیوں کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقامی لوگ ان واقعات کو قبائلی دشمنی و عفریت قرار دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں