سینیٹر آغاشہباز خان درانی کی صورت میں اچھے دوست اور بھائی سے محروم ہوگئے ہیں ،میرعبدالقدوس بزنجو

ان کی قائدانہ صلاحیتوں ،مدبرانہ وسیاسی بصیرت کی حامل سوچ سے ہم سب بے حد متاثر تھے،رکن بلوچستان اسمبلی

ہفتہ 1 جولائی 2017 22:52

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2017ء) رکن بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ سینیٹر آغاشہباز خان درانی کی صورت میں ایک اچھے دوست اور بھائی سے ہم محروم ہوگئے ہیں ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور مدبرانہ وسیاسی بصیرت کی حامل سوچ سے ہم سب بے حد متاثر تھے ،ان کی صورت میں بلوچستان کو ایک اچھا تعلیم یافتہ عوام دوست اور رہبر میسرآیا تھا تاہم قدرت کا فیصلہ ہے کہ وہ بہت جلد ہم سے رخصت ہو ا۔

ان کی سوچ و فکر اور فلسفے کو آگے بڑھاکر ادھورے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے درانی ہائوس خضدار میں سینیٹر آغاشہباز خان درانی کے ماموعبدالخالق احمد زئی بھائیوں آغاشہر یار درانی چیئرمین ڈسٹرکٹ خضدار آغاشکیل احمددرانی آغاشاہزیب درانی بیٹا آغا مہردل درانی ودیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

رکن بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ سینیٹر آغا شہباز خان درانی ہر دلعزیز پارلیمنٹرین تھے ،ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ سجا رہتا تھا ،وہ اپنے دوست واحباب کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیتے ، ان کی مجلس ، خوشگوار اور دلچسپی سے مزین رہتی تھی ، ان کی بے وقت اور ناگہانی رحلت سے ہم ایک اچھے دوست اوراچھے رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں ۔

سینیٹر آغاشہباز خان درانی نے جس ادھورے مشن کو چھوڑ کر گیا ہے ہم ان کے بھائیوں کے ساتھ ملکر اس ادھورے مشن کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے ۔ ان کی سوچ اور فکر کو لیکر آگے بڑھیں ۔ سینیٹر آغاشہباز خان درانی آج ہمارے درمیان موجود نہیں تاہم ان کی یادیں ان کی باتیں اور ان کا کردار ان کی سوچ ہمارے بیچ موجود ہے اور یہ ہمیشہ ہمیشہ رہیگا ۔اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ آغاشہباز خان درانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب عطاء فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں