جمعیت علمائے اسلام اس وقت بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ،حافظ طلحہ قمر

پہلے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد اب این اے 260پر تاریخی ووٹوں کاحصول اور انجینئر محمد عثمان بادینی کا بڑے مارجن سے فتح اس بات کی نشاندہی کرتی ہے،رہنما جے یو آئی

جمعہ 21 جولائی 2017 22:22

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء حافظ طلحہ قمر نے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام اس وقت بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ، پہلے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد اب این اے 260پر تاریخی ووٹوں کاحصول اور انجینئر محمد عثمان بادینی کا بڑے مارجن سے فتح اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ لوگ جے یوآئی کو چاہتے ہیں اورمستقبل میں بھی ہماری جماعت کو ہی کامیاب کرناچاہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدارپریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جے یوآئی کے رہنماء وصاحبزادہ حافظ طلحہ قمر نے کہاکہ جے یوآئی ایک تاریخی حقیقت ہے جو دانشمندانہ فیصلوں ، منفصانہ طرز حکومت کی وجہ سے ستر کی دھائی سے لیکر آج تک بلوچستان کے عوام کے دلوں پر حکمرانی کررہی ہے آئندہ بھی صوبے کے عوام جے یوآئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر ایک بار پھر یہ ثابت کردیں گے کہ جے یوآئی ہی کے نمائندے اسمبلی میں پہنچے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم این اے 260کے عوام اور اتحادی جماعتوں کے رہنماء وکارکنوں کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوںنے جمعیت علمائے اسلام کو کامیابی سے ہمکنار کرایا بھاری مینڈیٹ دیکر جے یوآئی کے امیدوار کو اسمبلی تک پہنچایا جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔منتخب رکن قومی اسمبلی انجینئر محمد عثمان بادینی ایک اچھا پارلیمنٹرین ثابت ہونگے اور وہ اسمبلی میں بلوچستان کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑ سکیں گے ۔۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں