خضدار، گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 2افراد جان بحق،3تین افراد زخمی

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:19

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) خضدارگاڑی الٹنے خاتون سمیت دو افراد جان بحق تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق وڈھ سے آڑینجی جانے والی پک اپ اواک کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میںمحمد اسحاق ولد غلام نبی عصمہ خاتون بنت حاجی ضیاء اللہ جان بحق ہوگئے جبکہ یاسر احمد ولد عبد الباسط ، عبد الباسط ولد حاجی دادو ، اور ثانیہ خاتون بنت اللہ بخش زخمی ہوگئیں وڈھ لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لئے وڈھ ہسپتال پہنچا یا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ان کے ورثاکو حوالہ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں