آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتے ہیں ،میر طاہر بزنجو

پیر 24 جولائی 2017 20:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو نے کہاہے کہ ہم آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتے ہیں ہماری جماعت نے جمہوریت کی بحالی کے لئے بڑی قربانیاں دیکرہمیشہ عوام کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے ۔بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ بے مقصد محاذ آرائیوں میں الجھ نے کی بجائے بلوچستان کے عوام کی ترقی ان کے مسائل کے حل اور ان کی رہنمائی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل نال میںنیشنل پارٹی کے سینئر باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے نائب صدر میر طیب بزنجو نال کے صدر ارباب بزگر خدابخش بلوچ نذیراحمد حبیب اللہ و دیگر بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو نے کہاکہ پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کاجو بھی فیصلہ آئیگا اسے من و عن قبول کرنا چاہئے ۔انہوںنے اپنے خطاب میں کہاکہ ساحل و وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے تربیت یافتہ افرادی قوت کی انتہائی ضرورت ہے ۔اس کے لئے ہنر مند او ر تعلیم یافتہ افراد آگے آئیں اورنوجوان قلم و کتاب سے رشتہ مذید مضبوط کردیں۔

میر طاہر بزنجو نے کہاکہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کو آپس کی بے مقصد محاذ آرائیوں کی بجائے بلوچستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتوں کو ہم آواز ہو کر بلوچستان کے عوام کی رہنمائی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئے اس وقت نیشنل پارٹی ایک بڑی قوت اور ترقی پسند جماعت ہے پارٹی کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہورہاہے جس کا سہرا پارٹی کے باشعور و بیدار کارکنوں جاتا ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں