خضدار ، ڈپٹی کمشنر کا علاقہ ساسول میں تعلیمی اداروں کا دورہ

سکولوں سے غیر حاضر پائے گئے متعدد اساتذہ کرام کو معطل کر کے ان کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم ، ڈپٹی کمشنر کا میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 21:21

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار کا خضدار کے علاقہ ساسول میں تعلیمی اداروں کا دورہ ،ساسول میں بھی متعدد تعلیمی اداروں پر مقامی لوگوں کا قبضہ ،ایک تعلیمی ادارے کو دینی مدرسہ بنا دیا گیا تھا ،لیویز فورس نے تعلیمی اداروں کی عمارات قابضین سے واگزار کر کے محکمہ تعلیم کے حوالہ کر دیا ،سکولوں سے غیر حاضر پائے گئے متعدد اساتذہ کرام کو معطل کر کے ان کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم ،آج کے بعد اگر کسی نے تعلیمی اداروں کی بلڈنگ قبضہ کرنے کی کوشش کی اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور غیر حاضر اساتذہ اگر ملازمت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ڈیوٹی کا پابند ہونا پڑے گا ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کا ساسول میں گفتگو تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ زہری ،زیدی کے بعد خضدار کے علاقہ ساسول کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ساسول میں بھی صورتحال دوسرے علاقوں سے مختلف نہیں تھا ساسول میں بھی متعدد تعلیمی اداروں پر مقامی لوگوں نے قبضہ کر کے ان کومہمان خانہ ،جانوروں کا باڑ خانہ بنا رکھا تھا جنہیں فوری طور پر قابضین کے قبضے سے واگزار کرواکر محکمہ تعلیم کے حوالہ کر دیا گیا جبکہ متعددتعلیمی اداروں میں متعددٹیچرز غیر حاضر پائے گئے جنہیں فوری طور پر ڈپٹی کمشنر خضدار نے معطل کر کے ان کی تنخواہیں بند کر دی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں پر قبضہ کرکے انہیں زاتی استعمال میں لانا سنگین جرم اور اپنی نسل کو تباہ کرنے کا عمل ہے اس بار تو ہم وارننگ دے رہے ہیں اگر آئندہ ایسا ہوا تو قانون کے مطابق ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اساتذہ ذہن نشین کر لیں کہ اگر انہیں تنخواء لینا ہے تو وہ اپنی فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں ہم آنے والی نسل کو برباد کرنے والے کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کرئینگے جو ڈیوٹی پر حاضر ہونا نہیں چاہتا تو وہ خود سے استعفیٰ دیں دوسرے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو موقع فراہم کریں انہوں نے بلدیاتی نمائندوں اور علاقائی لوگوں کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ وہ بھی تعلیمی اداروں پر کڑی نظر رکھین تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرے انہوں نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ تعلیمی اداروں کی بہتری ضلعی انتظامیہ کا نصب العین ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں