جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں پر وقار تقریب کا اہتمام
جمعہ 28 جولائی 2017 22:35
(جاری ہے)
تقریب کے اعزاز ی مہمانوں میں ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد حنیف بنگلزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین زاہدہ مصطفی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وڈھ منیر احمد ساسولی ،حافظ محمد شفیع۔
ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر خضدار عبدالعزیز زہری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قلات ڈویژن عبدلحق ساسولی ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار محمد حسن جاموٹ ،ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکڑسلطان احمد شاہوانی ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج راحیلہ باجوئی ،پروفیسر کرم خان مینگل ،سمیت ڈویژن بھرکے تعلیمی افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔تقریب سے ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی ، ڈویژنل ڈائریکٹر قلات ڈویژن میر محمد بنگلزئی ۔ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد حنیف بنگلزئی ،سلطان احمد شاہوانی ،پروفیسر حسن جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں طلبا نے موضوع پر جس انداز میں تقریری مقابلوں ،مضمون نویسی اور آرٹس اور سانس کے عنوان پر کمال کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بے حد مسرت ہوئی کہ جن بچوں نے انہیں دیکھ کر یہ یقین ہوگیا کہ ہماری آئندہ کی نسلوں کا مستقبل روشن ہے۔ مقررین نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پیارے ملک کے حصول اور قیام میں جن احباب نے دن رات محنت کرکے ہمیں آزاد وطن کا تحفہ عطا کیا اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی مشن کو مزید وسعت دیکر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے ایک ہونا ہے قوم قبیلوں لسانی ،مذہبی علاقائی اور زبانوں کی بھنور سے نکل کر من حیث القوم ایک ہونا ہے کیونکہ جب ہم ایک ہوں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کمزور کرنے کی جرت بھی نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بہت بڑا منافق عیار اور چالاق ہے وہ ہمیں مختلف حیلے بہانوںسے مسائل میں الجھا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ایک قوم ہیں ہمیں تقسیم کرنے کی آپ کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔مقررین نے کہا کہ آج کے یہ ننھے منے بچے ہماری قوم کے سرمایہ ہیں ۔ان کی تعلیم کے ساتھ تربیت اور ذہن سازی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم نے ان کی صحیح طور پر ذہن سازی نہیں کی ۔ان کی بگاڑ کی صورت میں ہم قومی مجرم کہلائیں گے ۔ایک بہتر معالج ایک قابل جج ایک اعلیٰ مرتبے پر فائز سول آفیسر اگر ایک انسان دوست با اخلاق ہوگا تو تب ہم سمجھیں گے کہ ہم نے اپنا حق ادا کیا۔ تقریب میں ہونہار بچوں نے تقریری مقابلوں کے علاوہ ٹیبلو ملی نغمے اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرکے اپنی اہلیت کا لوہا منوایا اور نقد انعامات وصول کیئے ۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک