پولیوجیسے موذی مرض کی مکمل بیخ کنی کے لئے کوششیں جاری ہیں ،حاجی سہیل الرحمن بلوچ

جامع حکمت عملی کے تحت انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا کر اس موذی مرض کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جاسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار

ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:09

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ پولیوجیسے موذی مرض کی مکمل بیخ کنی کے لئے کوششیں جاری ہیں ،جامع حکمت عملی کے تحت انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا کر اس موذی مرض کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔مستقبل کے معماروں کو پولیو وائرس سے جو خطرات لاحق ہیں اس کا تدارک ہر فرد کی ذمہ داری ہونی چاہئے ۔

یہ بات انہوںنے انسداد پولیومہم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ پولیو مہم جو پورے ضلع میں شروع ہورہی ہے اور جتنی بھی ٹیمیں ہیں وہ گھر گھر جا کر پولیو کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور کوشش ہو کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے بلکہ ضلع بھر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت میں پلائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ والدین پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔تین روز ہ پولیو مہم 18ستمبر سے شروع ہورہی ہے ۔اس کے لئے ابھی سے تیاریاں جاری رکھیں ۔ اجلاس میں پولیونمائندے ڈی ایچ او خضدار ودیگر آفیسران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ دی گئی کہ تین روز ہ پولیو مہم میں ایک لاکھ 23ہزار بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں