ہم تعلیم اور کلچر کے ذریعے مستقبل کوروشن اور تابناک بنا سکتے ہیں،کمشنر قلات ڈویژن

منگل 12 ستمبر 2017 22:31

خضدار۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ ہم تعلیم اور کلچر کے ذریعے اپنے مستقبل کوروشن اور تابناک بنا سکتے ہیں جن قوموں نے تعلیم کو اہمیت دی اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کی وہی قومیں دنیاء میں نام کمایا اور ترقی کے منازل طے کئے ۔ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے والی قوموں کی پہچان اور نام و نشان ہمیشہ باقی رہتا ہے۔

حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر تعلیمی ترقی کے لئے جدوجہد کرناچاہئے۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جھالاوان ایجوکیشن اینڈ کلچر فورم خضدار کے زیر اہتمام منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ۔ تقریب سے بی آرسی خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک ، سلطان احمد شاہوانی شیراحمد قمبرانی عبدالحمید قمبرانی ،حبیب قادر زہری عبدالحکیم ساسولی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ دنیاء کی تاریخ پر نظریں مرکوز کرلیں تو آپ کو وہی قومیں ترقی یافتہ ملیں گی کہ جنہوںنے تعلیم کو فوقیت دی اور تعلیمی میدان میں مہارت حاصل کی ۔ تعلیم کسی بھی قوم کے عروج وزوال کا سبب اور زینہ بنتی ہے ۔ ہمیں اب ماضی کی طرف یکھنا نہیں ہوگا بلکہ اپنے مستقبل کو تعلیمی ترقی سے ہمکنار بنا کرروشن مستقبل کا خواب دیکھنا ہوگا ۔ یہ صرف فرد واحد کی ذمہ داری نہیں بنتی ہے بلکہ اس شعبے میں سب کو ملکر جدوجہد کرنا چاہئے ۔اسی طرح بلوچستان کے عوام کی ثقافت پوری دنیاء میں متعارف اور اپنی پہچان رکھتی ہے ۔اپنی کلچر اور اپنی روایت کو اسی طرح برقرار و زندہ رکھنا ہوگا تب جا کر ہمیں تعلیمی و کلچر کے دونوں شعبے میں کامیابی مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں