ہماری کوشش رہی ہے عوام کے مسائل کم کرنے کی کوشش کریں ،خوشحالی کیلئے جتنے وسائل ہیں وہ خرچ کئے جائیں ،سردار محمد اسلم بزنجو
ہم نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ مرکوزکئے رکھی،تعلیم کوخصوصی اہمیت دی گئی ،یونیورسٹیز ،کالجز وسکولز کے قیام کیلئے ہماری حکومت نے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں، وزیر زراعت بلوچستان
بدھ 13 ستمبر 2017 17:01
(جاری ہے)
صوبائی وزیر زراعت وفنانس سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ ہم روزِ اوّل سے عوام کی خوشحالی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کام کررہے ہیں اب تک ہم نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام شعبوں پر رقم خرچ کی ہے ۔
ڈیمز پر اس لئے خصوصی توجہ مرکوز کررکھے ہیں کہ ہمارے ہاںبارشیں کم ہوتیں ہیں اگر بارش ہوبھی جائے تو بارش کا پانی ندی نالوں کی نظر ہو کر ضائع ہو جاتاہے جس کا آس پاس کے علاقوں کو کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا ہے تاہم ڈیمز بنانے سے بارش کے پانی کو محفوظ بنا کر اسے عوام کے عام استعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔جس سے نہ صرف زیر زمین پانی کے سطح میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے بنجراور غیر آباد زمینوں کو بھی آباد کیا جاسکتا ہے ۔ہڑنبو ڈیم بننے سے مقامی آبادی کافی خوش ہیں اور ان کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہوگیا ۔ حکومت عوام کے دیگر بنیادی مسائل کے حل پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ، تعلیم صحت مواصلات کی تعمیر و ترقی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں جن پر کا م ہورہاہے ۔ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ کہ نیشنل پارٹی قوم پرست و جمہوریت پسند پارٹی ہے بابائے بلوچستان کے فلسفے کو لیکر روزِ اوّل سے عوام کی قیادت کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے ۔ ہماری ڈھائی سالہ حکومت عوام کے سامنے ہے جس میں عوام کے تمام بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ، تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر نا خواندگی کے خاتمہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک تاریخ اور ایک حقیقت کا نام ہے ہم نے ہمیشہ صوبے کے عوام کی بھلائی اور ان کے مستقبل کی فکر لیکر ہی سنجیدہ اور تحمل وبرداشت کی سیاست کو فروغ دیتے آئے ہیں ۔نیشنل پارٹی عوام دوست پارٹی ہے جو کردار کے حامل اقدامات کرکے عوام کی فلاح وبہبود کو ممکن بنارہی ہے نیشنل پارٹی عوام کے ہر شعبے کو ترقی دینے کی کوشش کی اور ایک مثالی حکومت قائم کرکے تاریخ کا حصہ بنی عوام کے لئے نیشنل پارٹی آئندہ بھی عوام کی خدمت اسی طرح جاری رکھے گی ہم خدمت اور عوام دوست اقدامات کی بدولت ہی اگلے الیکشن میں حصہ لیں گے اور انشاء اللہ جیت کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال