یونین کونسل ساسول کے علاقہ گورو میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں،مسلم لیگی رہنمائو کا بیان

اتوار 24 ستمبر 2017 21:01

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء میر شربت خان غلامانی میر میر محمد غلامانی میر محمد نور غلامانی میرمحمد حیات غلامانی محمد یوسف غلامانی ودیگر نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل ساسول کے علاقہ گورو میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ یونین کونسل ساسول علاقہ گورو میں پینے کے صاف پانی کا بحران ہے جبکہ تعلیم ،صحت اور بجلی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے لوگ آج بھی بیسویں صدی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین ساسول علاقہ گورو میں ترقیاتی اسکیموں کے منظوری دے کر اہل علاقہ کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں تا کہ علاقہ کے عوام کی پسماندگی کے خاتمہ میں مدد مل سکے ۔ علاقہ ساسول گورو کی عوام نے ہمیشہ اپنے قائد وزیراعلیٰ بلوچستان کو سیاسی اور علاقہ کی قبائلی شخصیت اپنا نواب کا ہر وقت خدمت کی ہے۔ آئندہ بھی بلاتعصب سیاسی جہد وجہد جمہور ی عمل میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔اور اپنے علاقہ کی ترقی خوشحالی کے لئے دن رات جہد وجہد کریں گے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں