صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے خصوصی فنڈ سے ہٹیاں تا جہانیاں شجاع شہید روڈ کی کارپٹینگ کاکام شروع کر دیا گیا،ملک انصار احمد

جمعرات 28 ستمبر 2017 19:43

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے خصوصی فنڈ سے ہٹیاں تا جہانیاں شجاع شہید روڈ کی کارپٹنگ کیلئے فنڈ کی منظوری کے بعد کام شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیئرمین بلدیہ حضرو حاجی سعید آرائیں ،ممبر ضلع کونسل اٹک ملک انصار احمد ،سابق ناظم نزاکت خان ،حاجی ملک عمر حیا ت ،بشارت خان ،خورشید آرائیں ،علی اصغر ،مولانا ذکاء الدین ،ملک رفیق آرائیں ،محکمہ ہائی وے کے افسران ودیگر معززین موجود تھے، اس موقع پر ممبر ضلع کونسل اٹک ملک انصار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے روڈ کی کارپٹ کرنے کیلئے کروڑوں کی گرانٹ منظور کروائی ہمارے مخالفین صرف دعوے کرتے ہیں جبکہ شادیخان نے ہمیشہ چھچھ کے عوام کی خدمت کی ہے جس کا چھچھ کا بچہ بچہ گواہ ہے انہوںنے کہا کہ محکمہ ہائی وے کے افسران کی نگرانی میں جلد کارپٹینگ کا کام مکمل کرینگے، آمدہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ میدان میں اتریں گے اور چھچھ کے عوام بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کر کے مخالفین کو ایک بار شکست سے دو چار کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں