لیویز ،پولیس اور ایف سی کا محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے فلیگ مارچ

ہفتہ 30 ستمبر 2017 21:00

خضدار۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2017ء) خضدار ،لیویز ،پولیس اور ایف سی (قلات اسکاوٹس ) کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے فلیگ مارچ ،فلیگ مارچ کا مقصد سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لیویز ،پولیس اور ایف سی کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

فلیگ مارچ کمبائن کنٹرول روم خضدار سے شروع ہوا، قومی شاہراہ ،سلطان ابراہیم خان روڈ ،دو تلوار ،آزادی چوک ،رابعہ خضدار ی روڈ ،ارباب کمپلیکس ،سے ہوتا ہوا ڈپٹی کمشنر خضدار کے سیکرٹریٹ کے مقام پر اختتام پزیر ہوا، فلیگ مارچ میں لیویز فورس ،پولیس فورس ،ایف سی (قلات اسکاوٹس) کے جوانوں اور لیویز کے کمانڈوز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ میں سینکڑوں گاڑیاں ،موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔

فلیگ مارچ کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ،ایس ایس پی خضدار عبد العزیز جھکرانی ،قلات اسکاوٹس (ایف سی ) کے میجر سعید کر رہے تھے۔ فلیگ مارچ کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے تیاریوں کا جائزہ لینا تھااس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ عزاداروں کی جلوس کے راستوں پر فورسیز کے اہلکار تعینات کر دی گئی ہے جبکہ شہر کے مخصوص مقامات پر بھی لیویز کے کمانڈوز تعینات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں