خضدار ،یوم عاشور پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 30 ستمبر 2017 21:16

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل ارحمان بلوچ نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے خضدار میں لیویز پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہوگی جب کہ شاہ نورانی میں بھی زاکرین کے لیئے فول پروف اقدامات کیئے گئے ہیں۔ وہ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ صبر و تحمل برداشت اور قربانیوں کا مہینہ ہے شہدا ء کربلا کی قربانیاں عالم انسانیت کے لیئے ایک درس کی حیثیت رکھتے ہیں ہمیں چاہیئے کہ اخوت اور بھائی چارگی کو فروغ دیکر سنت نبوی ؐپر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی گزاریں ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ خضدار میں یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ما تمی جلوس کے روٹس کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا تمام داخلی اور خارجی راستے بھی آمد و رفت کے لیئے بند ہونگے جب کہ شاہ نورانی کے مقام پر یوم عاشور اور ماتمی جلوس کے لیئے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے جہاں پر ماتمی تقریبات کی نگرانی ڈپٹی کمشنر خضدار خود کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں