اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا دورہ،غیر حاضر ڈاکٹرو ں اور اسٹاف پراظہار برہمی

پیر 2 اکتوبر 2017 15:26

خضدار۔02 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء)اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد مندوخیل نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے غیر حاضر ڈاکٹروں ا ور اسٹاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف وارڈز کادورہ کیا صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ایم ایس ڈی میڈیکل اسٹور کا معائنہ کرنے کے علاوہ مریضوں سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم ریاست سے تنخواء لیتے ہیں تو ہم سب کی یہ ذمہ داری ہیں کہ ہم سب احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنا یا مقررہ وقت پر ڈیوٹی حاضر نہیں ہونا ناقابل برداشت عمل ہے ۔تمام ڈاکٹر صاحبان ہمارے لیے قابل احترام ہیں انہیں چائیے کہ وہ احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں بصورت دیگران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں