خضدار، جس معاشرے میں تعلیم کا شعبہ زوال پزیر ہوگا معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا،ڈائریکٹر کالجزو ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن

پیر 9 اکتوبر 2017 21:54

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) ڈائریکٹر کالجزو ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارو مدار تعلیم پر منحصر ہے جس معاشرے میں تعلیم کا شعبہ زوال پزیر ہوگا وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کی بہتری ،معیاری تعلیم کا فروغ پر خصوصی توجہ دینی ہوگی پیرکو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری کالج خضدار کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور طلبا سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نقل کا مکمل خاتمہ ہمارا اولین ترجیح ہے نقل ایک ناسور ہے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی اشد ضرورت ہے ہمارا ویژن تعلیم کو بہتر راستے پر گامزن کرکے نو جوانوں کو نقل سے پاک معاشرہ فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت معیاری تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ضرورت ہے ا س وقت بلوچستان میں48 کالجز میں سے 40کالجز جن میں بوائز ڈگری کالجز شامل ہیں جب کہ بی ایس چار سالہ ماسٹرڈگری کلاسز شروع کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب بی ایس پروگرام کے تحت چار سال میں ایم اے ۔

(جاری ہے)

ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی جا سکے گی انہوں نے طلبا ء زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معیاری تعلیم کے حصول پر بھر پور توجہ دیں انہوںنے کہا کہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا نقل کا خاتمہ اور طلبا کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولتوں کی فراہمی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اس موقع پر وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈگری کالج خضدار کا شمار صوبے کے قدیم تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے اور اس ادارے کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی ضرورت ہے ہماری خواہش ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو تعلیمی مواقع میسر ہوں ڈگری کالج خضدار کے پرنسپل محمد حسن جاموٹ نے ڈائریکٹر کالجز کو بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔

۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں