خضدار ،چوک و چوراہوں کوخوبصورتی سے آراستہ کرنے ،نمود ونمائش میں اضافہ کی خاطر تعمیراتی کام کاآغاز کردیا گیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:22

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) خضدار کے چوک و چوراہوں کوخوبصورتی سے آراستہ کرنے اور ان کے نمود ونمائش میں اضافہ کرنے کی خاطر تعمیراتی کام کاآغاز کردیا گیا،شہرکی بیشتر شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس بھی لگائے جارہے ہیں ،چمروک کو خوبصورتی کا مرکز بنایاجائیگا تفصیلات کے مطابق خضدار شہر میں چوک و چوراہوں کو خوبصورتی سے آراستہ کرنے کے لئے تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔

جن کو ثقافتی و روایتی انداز میںخوبصورت ڈیزائن دیاجارہاہے جب مختلف سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس تنصیب کا کام بھی جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ انتظامیہ کی نگرانی میں خضدار شہر کی خوبصورتی کے لئے تعمیراتی کا کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف مقامات پر چوک و چوراہوں کا قیام عمل میں لاکرشہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جارہاہے ۔

اس نئے انداز اور تعمیر سے خضدار شہر کی نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے ٹریفک کی روانی میں بھی آسانی پیدا ہوگی ۔ شہر کے مختلف مقامات پر اسٹریٹ لائٹس تنصیب کا کام بھی جاری ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ یہ شہر ہم سب کا اور ہم سب کو اس کی خوبصورتی کے لئے اپنا تعاون جاری رکھنا چاہئے ۔ خضدار کے شہریوں کو چاہئے کہ وہ ان تعمیر ہونے والے منصوبوں کو دیر پار کھنے کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں اور اس خوبصورتی کو اسی طرح برقرار رکھنے کے لئے ان کی حفاظت بھی کریں ۔

کوئی بھی شہروہاں کے باشندوں کے لئے گھر کی مانند ہوتا ہے جس طرح گھر کی صفائی وستہرائی اور خوبصورتی کا خیال رکھا جاتا ہے اسی طرح شہر کی خوبصورتی کا بھی سب کو خیال رکھنا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ خضدار کے مختلف سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس لگنے اور چوراہوں پر ثقافتی انداز میں تعمیرات سے شہر کی خوبصورتی میں بے حد اضافہ ہوگا ۔ قومی شاہرہ پر چمروک کے قریب بھی چوک کو خوبصورت بنایاجارہاہے تاکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد خضدار شہر کی خوبصورتی سے لُطف انداز و ہو کریہاں سے گزریں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں